جموں/11جنوری(ایجنسی) سرکاری نوکری کو حال ہی میں خیر باد کہنے والے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ لینے سے پہلے زمینی سطح پر تمام متعلقین خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ گفت وشنید کریں گے۔مستعفی ہونے کے بعد جمعہ کو اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'آنے والے اسمبلی وپارلیمانی انتخابات لڑنے میں مجھے خوشی ہوگی تاہم میں پہلے تمام متعلقین خاص کر نوجوانوں کے ساتھ صلح مشورہ کروں گا ۔
style="text-align: right;">
حریت کانفرنس میں شمولیت کے حوالے سے شاہ فیصل نے کہا کہ میں سسٹم کا آدمی ہوں اور سسٹم کا حصہ بن کر ہی میں تبدیلی لاسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حریت میں مجھے ایسا موقع نہیں ملے گا کیونکہ وہ انتخابی سیاست میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی وادی لولاب سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ شاہ فیصل نے کہا کہ میں نے مرکزی حکومت کو جموں کشمیر کے عوام کیلئے ان کی ذمہ داریوں کو یاد دلانے کے تئیں احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔