: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
تلنگانہ میں شدید سردی کی لہرجاری ہے۔کئی مقامات پر سردی کے ساتھ ساتھ صبح کے اوقات میں کہر بھی دیکھی جارہی ہے، جس سے گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کاسامنا ہے ا ور وہ گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔ ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔بھیم پور منڈل کے ارلی (ٹی) گاؤں اور جیناتھ منڈل مستقرمیں اقل ترین درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بوتھ، بازارہتنور، عادل آباد اربن منڈلوں اور ضلع کے پہاڑی علاقوں میں اقل ترین
درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہا۔ اندرویلی منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس سے رہا۔ پیمبی منڈل میں درجہ حرارت 8.3 ڈگری سیلسیس دیکھا گیا۔ آصف آباد ضلع کے سرپور (یو) منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 7.3 ڈگری، تریانی میں 8.6، کیرامیری میں 8.8، وانکیڈی میں 10.1، دھنوڑا (کیرامیری) میں 10.2 اور جینور میں 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع کے ایجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت درج ہونے کی وجہ سے صبح آٹھ بجے تک گھروں سے باہر نکلنا ممکن نظرنہیں آرہاہے۔ سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہونے پر ڈاکٹرس نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔