کابل/9مئی(ایجنسی) افغانستان کے کابل میں تین دھماکوں کی خبر ہے۔مقامی ایجنسی'ٹولو نیوز'کے مطابق راجدھانی کے پی ڈی 13 اور پی ڈی 10 علاقے میں دھمکاے ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورس نے اس علاقے کو گھیراؤ کیا ہوا ہے۔پہلا دھماکہ کابل کے پی ڈی 13 میں واقع دشت بارچی میں ہوا۔اس کے بعد یہاں فائرنگ بھی ہوئی۔پی ڈی 13 پولیس ہیڈ کوارٹر جائے حادثہ سے
کچھ ہی دوری پر ہے۔
اس کے آدھے گھنٹے کے بعد دوسرا دھماکہ پی ڈی 10 میں ہوا۔فی الحال پولیس نے پہلے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔