the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی۔ سینئر صحافی اور نیشنل ہیرالڈ گروپ کے ایڈیٹر نیلابھ مشر کا آج چنئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 57برس کے تھے۔ آوٹ لک (ہندی) کے سابق ایڈیٹر مسٹر مشر گزشتہ ایک برس سے بیمار چل رہے تھے۔ پہلے وہ دہلی کے ایمس میں داخل تھے۔ لیور ٹرانسپلانٹ کے لئے انہیں چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے صبح ساڑھے سات بجے آخری سانس لی۔  مشر کے کنبہ میں بیوی کویتا سریواستو ہیں جو معروف انسانی حقوق کارکن ہیں۔

16جون 1960کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے مسٹر مشر نے پٹنہ کالج سے بی اے (انگلش آنرس) کے بعد دہلی یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم اے کیا۔ انہوں نے 84میں نوبھارت ٹائمس سے صحافت کا آغاز کیا تھا اور پٹنہ اور جے پور ایڈیشن میں کام کرنے کے بعد ایناڈو گروپ سے منسلک ہوگئے۔

آوٹ لک ہندی کی اشاعت پر



وہ دہلی آ گئے اور بعد میں اس کے ایڈیٹر بنے۔ اس کے بعد وہ نیشنل ہیرالڈ اخبار گروپ کے ایڈیٹر ان چیف مقرر ہوئے۔ وہ ہندی اور انگریزی دونوں میں لکھتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندی میں اہم تنقید بھی تحریر کیں۔ وہ ملک میں انسانی حقوق تحریک اور کئی سماجی تحریکوں سے بھی وابستہ تھے۔ ادب اور ثقافت میں ان کی گہری دلچسپی تھی۔

 کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے نیلابھ مشر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر معروف صحافی اور آوٹ لک (ہندی) کے سابق ایڈیٹر مسٹر مشر کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایڈیٹروں کے ایڈیٹر اور ہمت کے ساتھ سچائی کا سامنے کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نیلابھ مشر کا آج صبح افسوسناک انتقال ہوگیا۔ ان کے کنبہ، دوستوں ، ساتھیوں اور مداحوں کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.