: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/کشن گنج، 5اکتوبر (یو این آئی) سیمانچل کی بے بسی، نمائندوں کی بے حسی اور حکومت کے مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ خطہ اب تک بدحال ہے اور اسے دور کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کشن گنج کے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے مجلس اتحاد المسلمین کے سب سے مضبوط امیدوار زین العابدین نے کہاکہ ہمیں سیمانچل کی بے بسی، بے کسی کو دور کرنے اور اس کی تصویر اور تقدیر بدلنے کے لئے ہمیں خود میدان میں آنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ سے یہ علاقہ مسلسل سیلاب کی
مار جھیل رہا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، بہت سی جگ پل نہیں ہیں اور کہیں کہیں ہیں بھی تو ٹوٹی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اس خطہ کے لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ آخر آزادی کے 73 سال کے بعد یہ علاقہ دوسروں علاقہ سے پسماندہ اور پچھڑا ہوا کیوں ہے، آزادی کی نعمت اس علاقے میں کیوں نہیں پہنچی، اس کا ذمہ دار کون ہے، یہاں کے عوام ہیں یا یہاں کے نمائندے ہیں جن کو ہم نے منتخب کرکے اسمبلی اور پارلیمنٹ میں بھیجا تھا تاکہ وہ ہمارے ان مسائل کو حل کرسکیں لیکن ہوا کیا۔