: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایگزٹ پولز پر خود کا جائزہ لینے اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے سلسلے میں اٹھائے گئے سوالات بے بنیاد ہیں اور ای وی ایم مکمل طور پر محفوظ ہیں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
کرتے ہوئے آج یہاں نرواچن سدن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایگزٹ پول کا کوئی مطلب نہیں ہے اور جو رجحانات گنتی کے دن نظر آتے ہیں وہی آنا شروع ہو جائیں گے جیسے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوتی ہے وہ ایگزٹ پول کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ابتدائی طور پر ٹی وی چینلز نے جو ٹرینڈز دیئے ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں۔