the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 9 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سلامتی دستوں نئے محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار کرنا ہوگا انہيں جس روایتی محاذ پر لڑنے کے لیے تیار کیا گیا تھا اس سوچ کو تبدیل کرکے مروجہ نظام کے بجائے بلا سرحد جنگ کے لیے تیار کرنا ہوگا مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "ہندوستانی سلامتی دستوں کو 2.5 محاذ کی جنگ لڑنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا ، اور اب یہ پرانا پڑ چکا ہے۔ ہمیں اب بلا سرحدکی جنگ کے لئے تیاری کرنی چاہئے۔ یہاں یہ روایت اور وراثت کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے سوچنے کے طریقے کو بدلنے اور بحیثیت



قوم کام کرنے کے تناظر میں ہے۔
کانگریسی لیڈر کے 2.5 محاذ کا مطلب ہے کہ ہماری سکیورٹی فورس کو چین اور پاکستان کی سرحد پر جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کے محاذ پر لڑنے کے لئے تیار کیا گيا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب صورتحال بدل گئی ہے اور انہیں نئے ​​قسم کے جنگی محاذ وں پر لڑنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
پارٹی کی میڈیاسیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی بجٹ میں فوجیوں کے بھتے میں کٹوتی کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ووٹ بٹورنے کے لیے فوج کے بھتے کاٹنے کے بعد اب دفاعی بجٹ میں تخفیف شرم کی بات ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.