the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انٹرنیٹ پر بڑھتے انحصار کے پیش نظر سائبر حملوں کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی سیکورٹی ایجنسیوں کو متحد ہوکر ’سائبر دشمنوں‘ کو ہرانا ہوگا۔ راجناتھ سنگھ نے پولیس سربراہوں کی انٹر نیشنل یونین (آئی اے سی پی ) کے دو روزہ ایشیا پیسیفک علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے آج یہاں کہا کہ انٹرنیٹ مواصلات اور رابطہ کا سب سے زیادہ سازگار ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ مالیاتی لین دین اور سماجی سرگرمیوں کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ابھرا ہے اور حکومت اور لوگوں کے درمیان پل کا کام کر رہا ہے۔

انٹرنیٹ کی بڑھتی پہنچ کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں حکومتوں نے ڈجیٹل پروگرام شروع کئے



ہیں۔ ملک میں بھی حکومت نے کئی شعبوں میں ڈجیٹل کی بنیاد پر خدمات شروع کرکے ڈجٹیلائزیشن کو نیا خدو خال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیزی سے تبدیل ہو رہی ٹیکنالوجی کے دور میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ کمپیوٹر کی بنیاد پر ٹیکنالوجی کا عام سیکورٹی کے نظام سے لے کر جوہری پلانٹس اور خلا ئی پروگراموں کی حفاظت کے لئے استعمال کیاجا رہا ہے جس سے سائبر انحصار میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے سول اور فوجی دونوں سیکٹروں کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملوں کا خدشہ اور خطرہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر کی سیکورٹی ایجنسیوں کو آپس میں تعاون بڑھا كر متحد ہونا ہوگا جس سے ’سائبر دشمنوں‘ کو شکست دی جا سکے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.