کینبرا 24 اگست (رائٹر) آسٹریلیا کے وزیر خزانہ Scott Morrison اسکاٹ موریسن لبرل پارٹی کی قیادت سے متعلق الیکشن جیت گئے ہیں اور مسٹر Malcolm میلکم ٹرنبول کی جگہ اب وہ ملک کے نئے وزیر اعظم بنیں گے۔
مسٹر موریسن 10 سال سے بھی کم وقفے میں آسٹریليا کے چھٹے وزیر اعظم بننے والے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن اور وزیر خارجہ جولی بشپ کے ساتھ سہ رخی مقابلے میں سب سے زیادہ 45 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ سڈنی کے رہنے والے مسٹر موریسن آسٹریلیا کے وزیر سیاحت بھی رہ چکے ہیں۔
مسٹر ٹرنبول نے پارٹی میں اکثریت کی حمایت کھونے کے بعد انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ منسوخ
کردیا تھا۔
واضح رہے کہ قیادت کے سلسلے میں منگل کو ہی جدوجہد شروع ہو گئی تھی جب مسٹر ڈٹن نے انہیں اکثریت ثابت کرنے کا چیلنج پیش کیا تھا۔
اس ووٹنگ میں مسٹر ٹرنبول کچھ ووٹوں سے جیت گئے تھے اور وہ عہدے پر برقرار تھے لیکن ان کی پارٹی میں ہی دوسری بار ووٹنگ کرائے جانے کے مطالبے کا دباؤ بڑھائے جانے کے بعد انہوں نے جمعہ کو پارٹی کی میٹنگ بلائی اور کہا کہ اگر وہ وزیر اعظم کا عہدہ کھو دیتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔
مسٹر ٹرنبول ستمبر 2015 کو وزیر اعظم بنے تھے اور سال 2016 میں انہوں نے عام انتخابات بھی جیت لیا تھا۔ آسٹریلیا میں اگلے سال مئی میں انتخابات ہونے والے ہیں۔