: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) میڈیکل گریجویشن کی سطح کی پڑھائی کے لئے 5 مئی کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) 2024 کے معاملے میں، مرکزی حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ جن 1563 امیدواروں کو یہ گریس مارکس دیئے گئے تھے، ان کے اسکور کارڈ منسوخ کرنے کا
فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ انہیں دوبارہ امتحان دینے کا متبادل بھی دیا گیا ہے جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتہ کی بنچ نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو اجازت دی، جس نے کہا کہ صرف 1563 امیدواروں کے لیے اس طرح کے دوبارہ امتحان کی تاریخ 13 جون کو نوٹی فائی کی جائے گی اور نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔