ذرائع:
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لئے 27 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 15 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے 56 ممبران کی میعاد آنے والے اپریل میں ختم ہو نے والی ہے۔
انتخابات کا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 15 فروری تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 فروری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری
تاریخ 20 فروری ہوگی۔
کمیشن کے مطابق 27 فروری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 27 فروری کو ہی شام 5 بجے ہوگی۔ انتخابی عمل 29 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اتر پردیش سے 10، بہار اور مہاراشٹر سے 6، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش سے 5، گجرات اور کرناٹک سے 4، آندھرا پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور اوڈیشہ، چھتیس گڑھ سے 3، ہریانہ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک ایک سیٹ کے لئے انتخابات ہوں گے۔