the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی‘ 30اگست (یو این آئی) اجودھیا کے بابری مسجد رام مندر تنازعہ معاملے کی سپریم کورٹ میں آج سولہویں روز کی سماعت میں ایک ہندو فریق نے کہا کہ متنازعہ مقام پر آخری مرتبہ 16 دسمبر 1949 کو نماز ادا کی گئی تھیرام جنم بھومی پنر ادھار کمیٹی کے وکیل پی این مشرا نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی آئینی بنچ کے سامنے دلیل دی کہ زمین کبھی بھی مسلمانوں کے قبضے میں نہیں رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آخری مرتبہ سولہ دسمبر 1949 کو وہاں نماز ادا کی گئی تھی۔ اس کے بعد ہی فسادات ہوگئے اور انتظامیہ نے وہاں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی۔
انہوں نے کہا کہ ’متعلقہ زمین کبھی مسلمانوں کے قبضے میں نہیں رہی۔ وہ ہمارے قبضے میں تھی۔ مسلمان حکمراں ہونے کی وجہ سے زبردستی نماز ادا کرتے تھے۔ 1856 سے پہلے وہاں کوئی نماز نہیں ہوتی تھی۔“
انہوں نے کہا کہ 1934 سے 1949 کے درمیان جس عمارت میں مسجد تھی وہاں کی کنجی مسلمانوں کے پاس رہتی تھی لیکن پولیس اپنی نگرانی میں نماز جمعہ کے لئے مسجد کھلواتی تھی۔



صفائی ہوتی تھی اور پھر نماز ادا کی جاتی تھی۔ لیکن پھر کشیدگی بڑھ جاتی تھی۔“
آئینی بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس ایس اے بوبڈے ’جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ’جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں۔
دریں اثنا اس معاملے میں ایک اور فریق ہندو مہاسبھا نے کہا کہ 1950میں نیا آئین نافذ کئے جانے کے بعد سے ہندووں کو پوجا کا حق نہیں ملا۔
ہندو مہاسبھا کے وکیل ہری شنکر جین نے اپنی دلیل میں کہا”(متنازعہ مقام پر) ہندووں کا 1855سے 1950تک پوجا پاٹھ ہوتا رہا لیکن انگریزوں نے پوجا کے حق کو محدود کردیا تھا۔ آزادی ملنے اور 1950میں آئین نافذ ہونے اور اس میں مذہبی آزادی کا حق دئے جانے کے باوجود ہندووں کو پوجاکا حق نہیں ملا۔“
انہوں نے دفعہ 13 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا”آزادی کے پہلے چونکہ ہمارا قبضہ تھا تو وہ برقرار رہنا چاہئے۔ حملہ آوروں نے ہمارے مذہبی مقام تباہ کردئے‘ لوٹ پاٹ کی۔“ انہوں نے کہا کہ یہ جگہ شروع سے ہندووں کے اختیار میں رہی لیکن آزاد ی کے بعد بھی ہمارے حقوق محدود کیوں رہے۔“

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.