نئی دہلی/11اپریل(ایجنسی) سپریم کورٹ نے محبت کی لازوال علامت تاج محل پر مالکانہ حق کا دعوی کرنے والے سنی وقف بورڈ کو ایک ہفتہ میں مغل حکمراں شاہجہاں کے دستخط شدہ دستاویز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
start;">عدالت عظمی نے محکمہ آثار قدیمہ ( اے ایس آئی) کی عذرداری پر منگل کو سماعت کے دوران کہا کہ مغلیہ عہد کے خاتمہ کے ساتھ ہی تاج محل اور دیگر تاریخی عمارتیں انگریزوں کو منتقل ہوگئی تھیں۔
آزادی کے بعد سے یہ مقبرہ حکومت کے پاس ہے اور محکمہ آثار قدیمہ اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔