: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 12 اپریل 2019 سے خریدے گئے انتخابی بانڈز کی تفصیلات کو عام کرنے کے لیے 30 جون 2024 تک وقت بڑھانے کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی درخواست کو پیر کو مسترد کرتے ہوئے ایس بی آئی کو 13 مارچ کو شام 5 بجے تک اپنی ویب سائٹ پر تفصیلی معلومات شائع
کرنے کا حکم دیا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوئی، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل آئینی بنچ نے انتخابی بانڈز جاری کرنے والے بینک ایس بی آئی کی درخواست کو خارج کر تے ہوئے 12 مارچ تک کام کے اوقات کے دوران (متعلقہ بانڈز) کی تفصیلات کو ظاہر کرنے کا حکم دیا۔