the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
دوبئی 29 جنوری [یو این آئی] اسرائیل فلسطینی تنازعے کے حل کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو فلسطینی قیادت جہاں مکمل طور پر رد کر چکی ہےوہیں سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ اس رخ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کی نہ صرف ’قدر‘ کرتا ہے بلکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان راست مذاکرات کا آغاز دیکھنا چاہتاہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے منصوبے سے اگر کہیں کوئی عدم اتفاق ہے تو اسے’’ امریکی سرپرستی میں‘‘ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور امن کے رخ پرپیش قدمی کی جائے تا کہ ایک ایسا معاہدہ عمل میں آسکے جس



میں فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔ٹرمپ نے بھی اپنے منصوبے کو تاریخی قرار دیا تھا۔
سعودی وزارتی بیان کے مطابق ’’سعودی بادشاہت صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ایک جامع امن معاہدے کے لیے کوششوں کی قدر کرتی ہے‘‘۔
اگرچہ قبل ازیں فلسطینیوں نے مجوزہ امن معاہدے کے منصوبہ کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکے جانے کے قابل گردانا تھا تاہم سعودی شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون پراس معاملے میں سعودی عرب کے دوٹوک موقف سے باخبر کر دیا ہے۔یہ اطلاع سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.