5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نئی دہلی/6جنوری(ایجنسی) سعودی عرب کی ایک خاتون کو بنکاک ایئرپورٹ پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ جس نے کہا کہ اگر اسے تھائی لینڈ کے عہدیدار واپس بھیجیں گے تو اسے ہلا ک کردیا جائے گا۔ تھائی لینڈ کے عہدیداروں نے اس 18 سالہ خاتون کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ یہ واقع ایک ایسے وقت پیش آیا جب ایک صحافی جمال خشوگی کے قتل اور اس معاملہ سے سعودی عرب کے نمٹنے کے طریقہ کار عالمی سھح پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ رہاف محمد Rahaf Mohammed Al-Qunun
القعون نامی اس خاتون نے اے ایف پی کو بتایا کہ سورنا بھومی ایئرپورٹ اترنے پر سعودی اور کویتی عہدیداروں نے اسے روک دیا اور اسکی سفری دستاویزات کو زبردستی چھین لیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھی اس خاتون کے دعوے کی توثیق کی ۔ اس خاتون کے مرد محرم نے شکایت کی ہے کہ وہ اجازت کے بغیر سفر کررہی ہے۔ رہاف نے کہا کہ وہ اپنے خاندان سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ اس جسمانی اور نفسیاتی اذیتیں پہونچاءی جارہی ہیں۔ اس نے کہا کہ میرا خاندان کافی سخت ہے مجھے محض بال کاٹنے کیلئے مقفل رکھا گیا ۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اگر میں واپس گئی تو مجھے جان سے ماردیا جائے گا۔ وہ بہت ڈری ہوئی ہے اور امیدیں کھوتی جارہی ہے۔