جدہ/6جون(ایجنسی) لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ فائز السراج نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ ملاقات گذشتہ روز نماز مغرب سے قبل مکہ معظمہ میں الصفا
شاہی محل میں ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر سعودی حکومت اور لیبی وزیراعظم کے ساتھ آئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
قبل ازیں تمام مہمانوں نے شاہ سلمان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور لیبیائی وزیراعظم کے درمیان جدہ میں ملاقات ہوئی۔