: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
منیٰ،1ستمبر(ایجنسی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعرات کی شب منیٰ پہنچے ہیں اور انھوں نے وہاں حجاج کرام کو سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا جائزہ لیا ہے۔
منیٰ میں جمعہ 10 ذی الحجہ کو بیس لاکھ سے زیادہ حجاج کرام نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے حج کا ایک اہم رکن ادا کریں گے اور جمرات کو کنکریاں مارنے کے لیے جائیں گے۔
نو ذی الحجہ کو دنیا بھر سے آئے ہوئے فرزندان توحید نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور وہ شام تک میدان عرفات میں رہے تھے ۔عرفات پہاڑی ہی
سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مشہور آخری خطبہ دیا تھا جو انسانیت کا منشور اعظم کہلاتا ہے۔
وقوفِ عرفہ کے بعد حجاج مزدلفہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کرنے کے بعد آج رات کھلے آسمان تلے گزار رہے ہیں۔حجاج کرام کل واپس منیٰ آجائیں گے جہاں وہ شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔یہ عمل تین روز تک جاری رہے گا۔
اس دوران حجاج کرام اپنے سر منڈوائیں گے اور کعبۃ اللہ کا آخری طواف ''طواف زیارہ'' کریں گے اور یوں ان کے مناسک حج کی تکمیل ہوجائے گی۔سعودی حکومت کے مطابق اس سال دنیا بھر سے آئے ہوئے 23 لاکھ سے زیادہ مسلمان فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔