امریکہ/7اپریل(ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے دورے کے دوران عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن 'گوگل' کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں کمپنی کی انتظامیہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد آج جمعہ کو سان فرانسیسکو میں وادی سلیکون میں گوگل کے دفتر پہنچے۔
18px; text-align: start;">
اس موقع پر کمپنی کے بانی سیرگی برین، لاریج بائڈج اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈر بیچاوی نے سعودی ولی عہد اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا۔
ویب سائیٹ کے دفتر میں نصب ایک بڑی اسکرین پر شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال کو بھی دکھایا گیا جس پر 146Wellcome145 کے الفاظ نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔