فرانس/9اپریل(ایجنسی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز پیرس میں فرانس کے وزیراعظم ایڈور فلپ Edouard Philippe سے ملاقات کی۔
اس سے قبل بن سلمان فرانس کے دو روزہ سرکاری دورے پر پیرس پہنچے تھے۔ سعودی ولی عہد اپنے دورے میں فرانسیسی صدر امانوئل
ماکروں اور دیگر فرانسیسی عہدے داران سے ملاقات کریں گے۔ بن سلمان نے اپنا حالیہ بیرونی دورہ مصر سے شروع کیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ اور امریکا بھی گئے۔
کہا جا رہا ہے کہ اس دورے میں توجہ کا مرکز دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی بات چیت ہو گی۔ سعودی عرب اور فرانس ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے دریچوں کے کھولے جانے کے واسطے مشترکہ پالیسی کی خواہش رکھتے ہیں۔