: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن/3اپریل(ایجنسی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے تاہم اسرائیل کو بھی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے۔
امریکی اخبار دی اٹلانٹک سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تمام لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک پُر امن ریاست میں رہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین کا
حق حاصل ہے اور دونوں ایک پُر امن ریاست میں رہنے کا حق رکھتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان فی الحال کوئی سفارتی تعلقات استوار نہیں ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں کے درمیان ہمارے تعلقات میں بہتری آئی ہے، ہماری ترجیح مفادات مشترکہ ہیں جیسا کہ دونوں ممالک کی نظر میں ایران دشمن اور امریکا اہم اتحادی ملک ہے تاہم ہمیں نارمل تعلقات اور سب کے لیے استحکام کے لیے ایک امن معاہدے کو یقینی بنانا ہوگا۔