the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ریاض،29 اکتوبر(یو این آئی) سعودی عر ب کے دارالحکومت ریاض میں آج تین روزہ انتہائی اہم مالیاتی کانفرنس شروع ہوگئی ہے جس کا مقصد اس خلیجی مملکت میں تیل پر مبنی معیشت کو متنوع کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد عالمی رہنما موجود ہیں’ریگستان میں ڈاووس‘ کے نام سے موسوم یہ فائنانشیل انیشی ایٹیو فورم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایما پر ہورہا ہے  یہ فورم کا تیسرا سالانہ اجلاس ہے۔اس کا مقصد سعودی مملکت کا پٹرولیم پروڈکٹس پر اپنے انحصار کو کم کرکے معیشت



کے فروغ کے دیگر ذرائع تلاش کرنا ہے یہ پرعزم منصوبہ ویزن 2030 کا حصہ ہےایف آئی آئی کی اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین‘ وزیر توانائی رک پیری اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیراور داماد جیراڈ کوشنر بھی حصہ لے رہے ہیں سعودی شہنشایت سے برگشتہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کی وجہ سے گذشتہ سال متعدد عالمی رہنماوں نے اس اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا۔اجلاس میں ا س سال متعدد اہم صنعت کار‘ حکومتوں کے مشیر وغیرہ بھی حصہ لے رہے ہیں جیراڈ کوشنر امریکہ کے مستقبل کے موضوع پر ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.