the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نیویارک، 25 اکتوبر (یو این آئی)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے، اسرائیل جنگ فوری بنداورغزہ کا محاصرہ ختم کرے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما سلامتی کونسل میں متفقہ پیغام کیسا تھ آئے ہیں، فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے ، فلسطین میں تمام شہری تحفظ کے مستحق ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے ، غزہ



میں مایوس کن صورتحال ہے انسانی تباہی دنیا کے سامنے ہے ، جنگ بندی ہو گی تو دیگر مسائل بھی حل
ہو سکتے ہیں۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی جانوں کے ضیاع پر مطمئن ہے اور بین الا قوامی امن و سلامتی بر قرار رکھنے سے قاصر ہے ، بحران کو حل کرنے کیلئے کسی قرار داد تک پہنچنے میں دیر ہو چکی۔ انھوں نے روز دیا کہ فلسطین کے مسئلے پر دہائیوں سے سلامتی کونسل کی خاموشی ناقابل قبول ہے اسرائیل حماس تنازع کا فور کی حل چاہتے ہیں ، اگر ہم اس میں ناکام ہوئے تو خطے کا امن متاثر ہو گا۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امن قائم کیلئے کام کرنا ہو گا اور عرب ممالک اس بحران کے حل کیلئے تیار ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.