سعودی/9اگست(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالِح نے کہا ہے کہ ریاض اور اوٹاوا حکومتوں کے درمیان سفارتی تنازعے کے باوجود کینیڈا کے لیے سعودی خام تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔ خالد الفالِح Khalid al Falih
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;"> کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے کینیڈا سے درآمد کیے جانے والی اجناس پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سعودی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سیاسی کشیدگی سے متاثر نہیں ہو گی۔ اُدھر ایک روز قبل سعودی وزیر خارجہ نے کینیڈا سے کہا کہ وہ اپنی بڑی غلطی کی درستی کرے۔ یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تجارت کا سالانہ حجم چار ارب ڈالر کے مساوی ہے۔