: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض، 24 اکتوبر (ایجنسی) سعودی عرب نے اقتصادی بحران سے دو چار پاکستان کو 'ادائیگی توازن بحران' سے نمٹنے کے لئے 300 ملین ڈالر کی امداد دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہاں جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تیل کی درآمدات کے لئے ایک سال کی تاخیر سے ادائیگی سہولت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے، جو کہ 300 ملین ڈالر تک ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم' فیوچر انویسٹمنٹ انشيٹو' (یف آئی آئی) کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے کے دوران اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے منگل کو جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاكستان اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر فیصلہ لیا گیا کہ پاکستان
کی ادائیگی توازن کو حمایت دینے کے لئے ایک سال کے لئے 300 ملین امریکی ڈالر ادا کرے گا۔
وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کے سعودی ہم منصب محمد عبداللہ جدان نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ سعودی عرب نے پاکستان میں پٹرولیم ریفائنری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔ کابینہ کی منظوری ملنے کے بعد اس منصوبے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
ریلیز میں بتایا گیا کہ ریاض تیل کی درآمدات کے لئے ایک سال کی تاخیر سے 300 کروڑ ڈالر تک کی ادائیگی کی مراعات دے گا. یہ نظام تین سال تک نافذ العمل رہے گا، جس کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ سعودی حکومت پاکستانی کارکنوں کے لئے سعودی ویزا فیس میں کمی کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ سعودی عرب میں پاکستان کی افرادی قوت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے لوگوں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے۔