the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اسپین/13اپریل(ایجنسی) سعودی عرب اور اسپین کے درمیان دفاع ، فضائی ٹرانسپورٹ ، تعلیم ،ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق چھے سمجھوتے اور معاہدے طے پائے ہیں ۔

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے اسپین کے دورے کے موقع پر جمعرات کو میڈرڈ میں دونوں ملکوں کے حکام نے ان معاہدوں ، سمجھوتوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ہسپانوی وزیراعظم ماریانو رخوئے بیری اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی ہے۔انھوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سعودی عرب اور



اسپین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری اور اس کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔


شہزادہ محمد نے ہسپانوی وزیر دفاع ماریہ ڈولوریس کاسپیڈال گارشیا کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اسپین کی کمپنی ناونطیا سعودی عرب کو جہاز تیار کرکے دے گی۔

سعودی ولی عہد کی موجودگی میں دونوں ملکوں میں فضائی ٹرانسپورٹ میں تعاون سے متعلق سمجھوتا بھی طے پایا ہے ۔اس سمجھوتے پر سعودی وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی اور اسپین کے ٹرانسپورٹ کے وزیر انڈیگو ڈی لا سرنا نے دستخط کیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.