ریاض/26فروری(ایجنسی) سعودی عرب میں سات روزہ صنعتی نمائش کا آغاز دارالحکومت الریاض کے بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں کل اتوار سے ہوگیا ہے۔ صنعتی نمائش 146افد 2018" کے لیے "ہماری صنعت ہماری طاقت" کا عنوان منتخب کیا گیا ہے۔ الریاض میں ہونے والی اس نمائش میں ویژن 2030 کے مطابق مقامی سطح پر تیار کی جانے والی عسکری مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
فوجی نمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز ولی عہد اور وزیر دفاع
شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہوا جبکہ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان سمیت کئی دیگر حکومتی وزرإ،جمہوریہ ترکی کے معزز مہمان ، عرب ممالک اور دوسرے ملکوں کے مندوبین شریک تھے۔
"اوفد 2018" اپنی طرز کی چوتھی بڑی فوجی نمائش ہے۔ اس نمائش میں مقامی سطح پر عسکری میدان میں استعمال ہونے والے آلات حرب وضرب ، ہتیھیاروں کے اسپیئر پارٹس اور دیگر اشیا شامل ہیں۔