: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/27فروری(ایجنسی) عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عوض سحیم اور بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیاں کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے جبری طور پر ریٹائر کردیا ہے۔ جنرل سحیم کی جگہ میجر جنرل فیاض بن حامد الرویلی جب کہ فواد الروائلی کو لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح
البنیاں کی جگہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
دوسری جانب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ فہد بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے بٹا کر شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کو الجوف کا گورنر مقرر کردیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ فہد بن بندر کو ان کی اپنی درخواست پر گورنر کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے تاہم وہ خادم الحرمین الشریفین کے مشیر کے مددگار ہوں گے اور ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔