ریاض/25اکتوبر(ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم کے نام سے ایک نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آیندہ برسوں میں سعودی عرب پانچ سو ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے جدید خطوط پر ایک اقتصادی زون قائم کرے گا۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">نیوم اقتصادی زون مصر اور اردن کے سرحدی علاقے تک پھیلا ہوگا اور یہ پہلا نجی منصوبہ ہے جس میں تین ممالک حصے دار ہوں گے۔اس کے لیے ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی اور دنیا بھر کی آبادی میں سے 70 فی صد لوگ کہیں سے بھی آٹھ گھنٹے کی مسافت کے بعد اس اقتصادی زون تک پہنچ سکیں گے۔