ریاض/23فروری(ایجنسی) سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پبلک سکیورٹی نے 7 صوبوں میں خواتین کے لیے سپاہی کے منصب کی عسکری اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ سات صوبے ریاض، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، قصیم، عسیر، باحہ اور شرقیہ ہیں۔
درخواست دینے والی خواتین کے لیے شرائط میں خاتون کا سعودی ہونا، مملکت میں پرورش پانا، والد کے ساتھ سرکاری ملازمت میں
بیرون ملک رہنے والی خواتین اس سے مستثنی ہیں، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا اور عمر کا 25 سے 35 برس تک ہونا لازم ہے۔
امیدوار کو تحریر امتحان ، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کا اچھے چال چلن کا حامل ہونا بھی ضروری ہے۔ امیدوار نے پہلے کسی کوئی سرکاری ملازمت نہ کی ہو اور نہ کوئی عسکری خدمت انجام دی ہو۔ امیدوار خاتون کی کسی غیر ملکی سے شادی نہ ہوئی ہو اور خاتون خود مختار قومی شناخت کی حامل ہو۔