ریاض،2اپریل(ایجنسی)امریکہ کے روزنامے "واشنگٹن پوسٹ" میں کالم لکھ کر سعودی عرب کے حکمراں کے خلاف آواز بلند کرنے والے سعودی نژاد صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد ان کے چار بچوں کو ہر ماہ 10ہزار ڈالر کی رقم مالی امدادکے طورپردی جارہی ہے ،جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب حکومت نےیہ قدم مقتول صحافی کے اہل خانہ کو خاموش کرانے کےلئےاٹھایا ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">
سعودی اہلکاروں کے مطابق مسٹر خشوگی کے چار بچوں ،دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو اس کے علاوہ جدہ میں 40لاکھ ڈالر کے مکان بھی دئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا،"ہر بچے کو 10ہزار ڈالر اور مکان دئےگئے ہیں اور یہ رقم ہر ماہ دی جارہی ہے۔