: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،29اکتوبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو کہا کہ سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی کے سلسلے میں تعاون اور دفاعی صنعت کے شعبہ میں نئے معاہدوں پر دستخط کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دونوں ملکوں کا تعاون رفتار پر ہے مسٹر مودی نے ’عرب نیوز‘ کو دئے ایک انٹرویو میں کہا،’’مجھے خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کا تعاون خصوصاً دہشت گردی کے خلاف لڑائی،سلامتی اور استراتجک مسئلوں پر بڑھ رہا ہے۔میرے قومی
سلامتی کے مشیر (اجیت ڈوبھال)نے حال ہی میں ریاض کا بےحد کامیاب دورہ کیا ہے‘ وزیراعظم نے کہاکہ ،’دفاعی تعاون پر ہماری ایک مشترکہ کمیٹی ہے اور ہم باضابطہ میٹنگ کرتے ہیں۔دفاع اور سکیورٹی کے شعبہ میں ہم نے آپسی حقوق کے کئی مسئلوں کی شناخت کی ہے۔ہم سکیورٹی میں تعاون اور دفاعی شعبہ کے متعدد مسئلوں پر معاہدہ کرنے کے عمل میں ہیں۔ساتھ ہی،ہم دونوں ملکوں کے درمیان مکمل سلامتی مذاکرات کا نظام قائم کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔‘‘