the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کناڈا/7اگست(ایجنسی) کناڈا کی وزیر خارجہ کی طرف سے انسانی حقوق کی سعودی خاتون کارکنان ثمر بدوی samar-badawi اور نسیمہ السادہ کی رہائی کا مطالبہ سعودی عرب پر اتنا گراں گزرا کہ اس نے کناڈا کے سفیر کو اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا۔ کناڈیائی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نےدراصل ایک ٹویٹ کے ذریعے سعودی عرب میں زیر حراست انسانی حقوق کی خاتون کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سعودی وزارت خارجہ نے کناڈیائی سفیر کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت تک ہی اپنا رد عمل موقوف نہیں رکھا بلکہ یہ کناڈا کے ساتھ کاروبار کے تمام نئے معاہدوں پر عمل درآمد کو بھی روک دینے کی بات کہہ دی اور کہا کہ سرمایہ کاری کے منصوبے بھی فی الحال معطل رکھے جائیں گے۔ سعودی حکومت نے اوٹاوا میں تعینات سعودی سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ واضح رہے کہ کناڈا تیل کی اپنی ضرورت کا دس فیصد سعودی عرب سے درآمد کرتا ہے۔ دوسری جانب کناڈا کی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان کے مطابق کناڈا نے ہمیشہ سے انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کے لیے، "ہماری حکومت کبھی بھی ان اقدار کو فروغ دینے سے نہیں ہچکچائے گی"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.