: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/20جنوری(ایجنسی( سعودی عرب کی طرف سے پیروی کرنے والے امریکی جج مائیکل کیلوگ نے 2001 میں نیویارک ورلڈ ٹرینڈ سینٹراور پنٹاگن پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے مقدے سے سعودی عرب کو بری کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب پر الزام ہے کہ اس نے 9/11 دہشتگرادنہ حملے کے لیے دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کی تھی۔
وکیل مائیکل کیلوگ نے کل سماعت شروع ہوتے
ہی ڈسٹرک کورٹ کے جج سے کہا کہ ' ظن ، تخمینہ، قیاس اور شبہ سعودی حکومت کے حملے میں ملوث ہونے کی دلیل نہیں بن سکتی ہے۔
انہوں نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ذریعے القاعدہ کو تعاون دینے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
وکیل نے اس کی وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ حملے کے متاثرین، امریکی خفیہ ایجنسیاں ایف بی آئی اور سی آئی اےاور 9/11 کمیشن نے تا حال کوئی دستا ویز پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں جس میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا اشارہ ملتاہو۔