ریاض/20ستمبر(ایجنسی) سعودی شاہی دفتر کے مشیر اور کنگ سلمان سینٹر فار ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈ ریسکیو کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبدالعزیز الربیعہ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرکز کو 1.5 کروڑ امریکی ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ رقم جو میانمار میں نسل کشی اور تشدد کے سبب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان مہاجرین پر خرچ کی جائے گی۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے بیان میں الربیعہ نے بتایا کہ حالیہ اقدام خادم حرمین شریفین کی جانب سے میانمار کے آفت زدہ مہاجرین کی امداد کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد مسلمان بھائیوں کے دکھوں میں کمی لانا اور ان کو ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔