سعودی/15جون(ایجنسی) سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد آج ان ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ شہادتیں ملنے کے بعد کونسل کے ارکان نے عید کے چاند کا اعلان کر دیا جس کے بعد آج ان ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
عرب ممالک کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، قطر، ترکی اور اومان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ اور وہاں بھی جمعہ کو عید منائی جارہی ہے۔ دوسری طرف، ہندوستان اور پاکستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یہاں عید الفطر 16 جون یعنی ہفتہ کے روز منائی جائے گی۔