: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 9 جنوری :- مرکزی وزیر اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ سعودی عرب نے ہندوستان کے حج کوٹہ میں 5000 کا اضافہ کیا ہے۔ دو سال کے دوران اس دوسرے اضافہ کے ساتھ اس ملک سے حج کے لئے روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد 1,75,025 ہوجائے گی۔ نقوی نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ دو سال کے دوران زائداز 40,000 کا اضافہ ہوا ہے جو آزادی کے بعد ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔ ہندوستانی حج کوٹہ میں اس اضافہ کا اطلاق رواں سال کے اواخر میں ہونے والے سفر حج پر بھی ہوگا۔ سعودی عرب نے ہندوستان کے حج کوٹہ میں گزشتہ سال 35,000 کا اضافہ کیا تھا۔ 2017 ء میں یہ کوٹہ 1,70,025 تھا۔ مختار عباس نقوی نے اس اضافہ کو نریندر مودی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور سعودی
عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک کے ساتھ ہندوستان میں مزید بہتری کا نتیجہ قرار دیا۔ نقوی نے کہاکہ ’’مابعد آزادی یہ ریکارڈ توسیع ہے۔ مودی حکومت کسی خوشنودی کی سیاست کے بغیر پوری دیانتداری کے ساتھ اقلیتوں کی سماجی، معاشی، مذہبی ضروریات کی تکمیل کررہی ہے‘‘۔ ہندوستانی حج کوٹہ میں اضافہ کے لئے
نقوی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان اور سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ رواں سال حج کے لئے 3.55 لاکھ افراد نے درخواست دی ہے۔ ہندوستان کی چند خاتون عازمین پہلی مرتبہ کسی محرم کے بغیر سفر حج پر روانہ ہوں گی۔ محرم کے بغیر حج کے لئے 1300 خواتین نے درخواست دی ہے جنھیں روانگی حج کے لئے ہونے والی قرعہ اندازی سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ ہندوستان کی نئی حج پالیسی کے تحت 45 سال سے زائد عمر کی ایسی خواتین کو جو محرم / مرد کے بغیر حج کو جانا چاہتے ہیں ایسی چار یا اس سے زائد خواتین کے گروپ کی شکل میں روانگی کی اجازت دی گئی ہے۔