انقرہ/3مئی(ایجنسی) ترکی کے شہر ازمیر میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں ۔ان مشقوں میں سعودی عرب اور میزبان ترکی کے علاوہ متعدد ممالک کی تینوں مسلح افواج کے دستے اور خصوصی یونٹس حصہ لے رہے ہیں ۔
سعودی عرب کے برّی اور بحری دستوں کے علاوہ شاہی فضائیہ کے پندرہ لڑاکا جیٹ بھی ان مشقوں میں شریک ہیں ۔
start;">غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کمانڈر کرنل عبداللہ بن محمد الضریبی نے بتایا ہےکہ مسلح افواج کے دستے دوست ممالک کے ساتھ مختلف فوجی مشقیں کررہے ہیں ۔ وہ بحری مشقوں میں تلاشی اور جنگی ماحول میں ریسکو کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ جنگی مشقیں شریک ممالک کی مسلح افواج کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں اور وہ متنوع فوجی تیکنیکوں کو اپنی حربی صلاحیت میں اضافے کے لیے بروئے کار لا سکتے ہیں ۔یہ دوسرا موقع ہے کہ سعودی عرب کی مسلح افواج ترکی میں ان ای ایف ای ایس مشقوں میں شریک ہیں ۔اس سے پہلے انھوں نے 2016 میں ترکی میں منعقدہ ان مشقوں میں شرکت کی تھی۔