: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/27فروری(ایجنسی) سعودی عرب میں شاہ سلمان نے پیر کے روز اعلی فوجی افسران اور کئی نائب وزراء کو ہٹا کر ان کی جگہ نوجوان افسران کو اہم اقتصادی اور دفاعی شعبوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ میں شائع شاہی فرمان کے مطابق، "سعودی آرمی کے چیف آف اسٹاف سبکدوش ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔" اس کے علاوہ ملک کی فضائیہ اور بحریہ میں بھی نئے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔
اس فرمان کے مطابق، اقتصادی اور دفاعی معاملات سے متعلق مختلف وزارتوں میں کئی نئے نائب وزراء اور نئے سٹی میئر مقرر کئے گئے ہیں۔
ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر ڈاکٹر تماضر بن یوسف الرماح کی نائب وزیر محنت کی حیثیت سے تقرری ہے۔ یہ سعودی عرب میں کسی خاتون کی پہلی تقرری ہے جسے عام طور پر ایک قدامت پسند ملک سمجھا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر تماضر بنت الرماح سیکرٹری لیبر وسماجی امور کے عہدے پر تعینات تھیں۔ ایک سیکرٹری سے نائب وزیر کے عہدے پر ترقی پانے والی وہ دوسری خاتون ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر الرماح انجینیر ہیں۔ انہوں نے سنہ 2007ء میں مانچسٹر یونی ورسٹی کے میڈیکل وہیومن سائنس کالج سے ریڈیالوجی ومیڈیکل انجینیرنگ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جب کہ سنہ 2003ء میں انہوں نے "ویلز بانگور" یونیورسٹی سے "سی ٹی اسکین" میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔