واشنگٹن ، 17 جون (یو این آئی) امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کو اپنا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے مائیکرو سافٹ نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کےانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر مسٹر نڈیلا کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کیا ہے ۔ اس کے علاوہ جان ڈبلیو تھامسن کو چیف انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر بنایا
گیا ہے۔
کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا ’’نڈیلا کو متفقہ طور پرمائیکرو سافٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔ وہ صحیح اسٹریٹجک مواقع بڑھانے اوربڑے خطرات کی نشاندہی کرنے کے لئے اپنی سوجھ بوجھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کے ایجنڈے کی رہنمائی کریں گے ‘‘۔ مسٹر نڈیلا اس اضافی کردار میں بورڈ کا ایجنڈا طے کرنے میں قیادت کریں گے۔ مسٹر نڈیلا نے 2014 میں مائیکرو سافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔