نئی دہلی، 31 اکتوبر:-نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اپنا مثالی لیڈر قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر پٹیل نے جدید ہندوستان کی تعمیر اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں ملک کی بے لوث خدمت کی ہے لیکن ان کی خدمات کو نظر انداز کیا گیا ۔
مسٹر نائیڈو نے آج سردار پٹیل کی 142 ویں
جينتي پر نہرو میوزیم اور لائبریری کے زیر اہتمام 'گاندھی وادی قومیت کی تعمیر اور سردار پٹیل کی زندگی' کےموضوع پر منعقد قومی سیمینار اور تصاویر نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اس موقع پر امور ثقافت کے مرکزی وزیر مہیش چندرورما ، لائبریری کے صدر لوکیش چندر اور ڈائرکٹرشکتی سنگھ بھی موجود تھے۔