the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

کشمیر کے پونچھ ضلع میں دہشت گردانہ حملے میں چار فوجیوں کی شہادت پر اپوزیشن بھڑک اٹھاہے۔ شیو سینا (ادھو گروپ) کے لیڈر سنجے راوت نے الزام لگایا ہے کہ حکومت کو فوجیوں پر حملے کی خبر تک نہیں ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو پلوامہ کا اعادہ قرار دیا۔ جمعہ کو سنجے راوت نے کہا کہ کشمیر میں ہمارے فوجیوں پر حملے ہو رہے ہیں، حکومت کو خبر تک نہیں ہے۔
سنجے راوت نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت دہشت گردانہ حملوں کے واقعات پر ووٹ اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں حملہ پلوامہ کا اعادہ ہے۔ کیا حکومت پلوامہ جیسے واقعے پر دوبارہ ووٹ مانگنا چاہتی ہے؟ اگر آپ نے 370 کو ہٹا دیا ہے تو پھر دیکھیں کیا ہورہا ہے۔ آپ دیکھتے ہیں کہ کتنے فوجی مارے گئے ہیں۔ دو ماہ ہوئے، شہادتیں ہوئیں، حکومت کیا کر رہی ہے؟
سنجے راوت نے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کی بنیاد پر مرکزی حکومت پر بھی حملہ کیا۔ دہشت گردانہ حملے کو اسی سے جوڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے حملے کے



تعلق سے سوال کیا تو ہمیں ملک سے باہر پھینک دیا جائے گا۔
انہوں نے انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں کے درمیان تنازعہ کے حوالے سے بھی اہم تبصرے کئے۔ خاص طور پر اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے درمیان تنازعہ کے بارے میں، انہوں نے کہاکہ بہن جی کے بارے میں انڈیا اتحاد میں تبادلہ خیال کیاگیا ہے، ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان تنازعہ ہے، ہم سب کو لڑنا چاہئے. یوپی میں ایک ساتھ مقابلہ کرنے سے نتائج مختلف ہوں گے۔ مہاراشٹر کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے سنجے نے کہاکہ مہاراشٹر کی شیٹ شیئرنگ دہلی میں ہوگی اور دو گھنٹے میں مکمل ہو جائے گی۔ یہ تقریباً سیٹ شیئرنگ کا معاملہ ہے۔
واضح رہےکہ دہشت گردوں کی جانب سے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں چار فوجی شہید اور تین زخمی ہو گئے تھے۔جاریہ  سال راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع میں انکاؤنٹر میں اب تک 19 سیکورٹی اہلکار شہید اور 28 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان مقابلوں میں جملہ 54 افراد مارے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.