: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/8مئی(ایجنسی) سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشیل اتاشی مقرر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی نے ثمر صالح کو جاپان میں کمرشیل اتاشی مقرر کر کے سعودی تاریخ کی پہلی خاتون کو کمرشیل اتاشی تعینات کردیا ہے۔ اس سے قبل ثمر صالح اٹلی میں سعودی سفارت خانے میں بطور انچارج ٹریڈ ایکس چینج میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔
سعودی عرب کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاری
کا کہنا ہے کہ پہلی خاتون اتاشی کی تقرری سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے عزم کے تحت کی گئی ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت قدامت پسند سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔
ثمر صالح نے شارجہ کی امریکن یونیورسٹی سے جرنلزم اور ماس میڈیا میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد لندن کی سٹی یونیورسٹی سے صحافت اور انٹرنیشنل میڈیا میں ماسٹرز کیا جب کہ انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹیو لیڈر شپ پروگرام بھی مکمل کیا۔