دیوریا، 19 اپریل (یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کٹھوعہ، سورت اور اناؤ میں عصمت دری کے واقعات پر سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے نو ٹ بندي جیسی صورت حال پیدا کی گئی ہے۔
ایس پی جنرل سکریٹری رما
شنکر راج بھر نے آج یہاں ’یو این آئی‘ سے کہا کہ کٹھوعہ، سورت اور اناؤ میں عصمت دری کے واقعات سے ملک کے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے نوٹ بندي جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کٹھوا، سورت اور اناؤ کی عصمت دری کے واقعات نے ملک کو شرمسار کیا ہے۔