نئی دہلی، 17 دسمبر (ایجنسی) دلی میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں دلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر سجن کمار کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس
ونود گوئل کی بنچ نے پیر کے روز سجن کمار کو فساد بھڑکانے اور سازش رچنے کا قصوروار قرار دیا ۔ اس کے لئے اسے عمر قید کی سزا سنائی۔ اس معاملے میں سجن کمار کو نچلی عدالت نے بری کردیا تھا جس کے خلاف متاثرہ فریق اور مرکزی جانچ بیورو نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔