نئی دہلی ۲۳ جون (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے آج بروز منگل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورہ زرگر کی ضمانت منظور کر لی صفورہ کو اسی سال کے شروع میں شمال مشرقی دہلی کے فسادات میں مبینہ کردار ادا کرنے کا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مورد الزام ٹھہرایا
گیا تھا۔
ایم فل کی طالبہ صفورہ زرگر کو 10 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی۔
ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ صفورہ ان سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں جن کی بابت ان سے تفتیش کی جارہی ہے اور وہ جاری تحقیقات میں اثر و رسوخ استعمال کرنے، رکاوٹیں ڈالنے اور مداخلت سے بھی باز رہیں گی۔