نئی دہلی/31اکتوبر(ایجنسی) تمل ناڈو میں، آئی پی ایس آفیسر کو یو پی ایس سی کے مینس امتحان میں نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ گیا. یہ آئی پی ایس افسرآئی اے ایس یا آئی ایف ایس کے لیے اس بار کی مینس امتحان میں کوشش کررہے تھے. سفیر کریم Safeer Karimنام کےاس آئی پی ایس کا سنٹر چنئی کے گرلز اسکول میں پڑا تھا. لیکن امتحان کے دوران، صاحب بلیوٹوتھ کے ذریعہ اپنی بیوی سے بات کرتے ہوئے سوالوں کے جواب پوچھ رہے تھے. کریم کی بیوی حیدرآباد میں بیٹھ کر سوالوں کا جواب دے رہی تھی. اس کی معلومات فوری
طور پر پولیس کو دی گئی تھی. آپ کو بتادیں کہ سال 2014 ء کے آئی پی ایس آفیسر تمل ناڈو کے تریونیلوی ضلع کے ناگاجونیری میں اے ایس پی کے طور پر تعینات ہے.
جس وقت سفیر امتحان ہال میں بیٹھ کر اپنی بیوی سے سوالات کے جواب میں پوچھ رہے تھے، اسی دوران انہیں انویجیلٹر نے دیکھ لیا. جس کے بعد انتظامیہ نے امتحان ہال کے اندر بلوٹوتھ آلہ استعمال کرنے پر انہیں حراست میں لیے لیا. ساتھ ہی امتحان میں نقل کرانےمیں اپنے شوہر کی مدد کررہی انکی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے، یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر آئی پی ایس آفیسر کے خلاف ثبوت درست ہے تو انکے خلاف آئی پی سی کے دفعہ 420 کے تحت معاملہ رجسٹر کیا جائے گا.