اسلام آباد، 13 مارچ :- بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار محمد صادق سنجراني پاکستان سینیٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
سنجراني نے سینیٹ کے چیئرمین کے عہدہ کے
انتخاب میں پاکستان کی حکمران پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار کو شکست دی۔
ووٹوں کی گنتی میں سنجراني کو کل 103 میں سے 57 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف اور حکمران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا ظفرالحق 46 ووٹ ہی حاصل کر پائے۔