حیدرآباد/4مئی(اعتماد) وزیرزراعت سرینواس ریڈی نے کہا کہ جاریہ خریف سیزن میں ریاست کے 58 لاکھ کسانوں میں رعیتو بندھو اسکیم کے تحت 5730 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن
میں اب تک تقسیم کیے گئے چیکس میں کسانوں نے 4500 کروڑ روپے نکال لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ کسانوں کو قرض کے بوجھ سے آزاد کرنے کے لیے اسکیم کو شروع کیا گیا ہے، سابق میں کسان کاشت کے لیے قرض حاصل کرتے تھے رعیتو بندھو اسکیم سے کاشت کے لیے قرض لینے کی ضرورت ختم ہوگئی-