ماسکو/13فروری(ایجنسی) فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں ہونے
والی ملاقات کے دوران فلسطین کے صدر محمودعباس نے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں صدر پیوٹن کاکہنا تھا کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدر عباس کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل میں امریکہ واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔